صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1457 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور1580زخمی ہوگئے۔
ملکی خبررساں ادارے 'اے پی پی' نے ترجمان ریسکیو کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیورز،55کم عمرڈرائیور، 594مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اسی طرح 306ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں۔ جس میں صوبائی دارالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے، گوجرانوالہ 105حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد 88حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔