کراچی میں پولیو رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

زاہد اللہ لہسن سے بھڑے ٹرک میں چھپ کر شہر سے فرار ہورہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک June 14, 2014
زاہد اللہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ڈاکٹر پر حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے سے پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد زاہد اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زاہد اللہ لہسن سے بھڑے ٹرک میں چھپ کر شہر سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ زاہد اللہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ زاہد اللہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ڈاکٹرپر حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں