آئی پی ایل سست ترین سینچری کوہلی کو فینز نے نشانے پر

بھارتی کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی تاریخ سست ترین سینچری کا ریکارڈ برابر کردیا


ویب ڈیسک April 07, 2024
بھارتی کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی تاریخ سست ترین سینچری کا ریکارڈ برابر کردیا (فوٹو: کرک انفو)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سینچری بنانے پر فینز نے ویرات کوہلی کو نشانے پر رکھ لیا۔

گزشتہ روز جےپور میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنچرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے 72 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، انہوں نے اپنی سینچری تک پہنچنے کیلئے 67 گیندیں کھیلیں جو آئی پی ایل کی تاریخ دوسری سست ترین سینچری تھی۔

دوسری جانب کوہلی کی سست ترین سینچری پر صارفین انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بھارتی فرنچائز نے کرکٹرز کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا

 

پہلے کھیلتے ہوئے رائل چیلنچرز بنگلور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بناسکی جبکہ راجھستان رائلز نے ہدف جوز بٹلر کی سینچری کی بدولت 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بنگلور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں ایک کامیابی کے ساتھ محض 2 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں