ججز کو دھمکی آمیز خطوط تحقیقاتی ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی

تفتیشی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے


ویب ڈیسک April 07, 2024

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیموں نے خطوط میں ملنے والے کیمیکل اور اس کی سپلائی کی بھی تفتیش شروع کر دی۔

مذکورہ کیمیکل کہاں سے ملتا ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے۔

 

اس سلسلے میں تفتیشی ٹیموں نے اسلام باد کے آئی ٹین اور راولپنڈی میں نیو ٹاؤن اور کمرشل مارکیٹ کے پنسار اسٹوروں کا دورہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیموں نے دونوں علاقوں کے قریب واقع پنسار اسٹوروں کا ڈیٹا حاصل کیا اوران سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے جڑواں شہروں میں آرسینک بیچنے والوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں آرسینک ملا پاؤڈر بھی شامل تھا۔

دریں اثنا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو ملنے والی دھمکی آمیز خطوط میں پائے گئے کیمیکل نے نئے پہلوؤں کو جنم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط میں موجود کیمیکل پنسار اسٹوروں سے ملنے والے آرسینک سے مختلف نکلا ہے۔

پنساراسٹوروں سے ملنے والا آرسینک پیلے رنگ کا ہے جبکہ خطوط میں پائے گئےآرسینک کیمیکل کا رنگ سفید ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمیکل کی رنگت میں فرق کا معاملہ سامنے آنے کے بعد تفتیشی ٹیموں نے دواساز اور کیمیمکل بنانے والی کمپنیوں سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ان ادویہ ساز کمپنیوں کی فہرست بنالی گئی ہے جن میں آرسینک کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں