جنگجوؤں کی کارروائیاں روکنے کیلئے عراق کی مدد کوتیار ہیں ایرانی صدر

ایران نے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 500 فوجیوں کو عراق کے مشرقی صوبے دیالا بھیجا ہے،امریکی نشریاتی ادارہ

عراق کی جانب سے مدد کی درخواست کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کے دائرے ميں اس کی مکمل مدد کی جائے گی۔، حسن روحانی فوٹو: فائل

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی قوانین کے دائرے ميں مسلح افراد کی کارروائیاں روکنے کے لئے عراق کی مدد کوتیار ہے۔ ا


ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کو ہر ممکن انداز سے یقینی بنائے گا اورہم بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سالمیت کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مسلح افراد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکنے کے لئے ان کا عراقی حکومت کے ساتھ ہے اورعراق کی جانب سے مدد کی درخواست کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کے دائرے ميں رہتے ہوئے اس کی مکمل مدد کی جائے گی۔

جب کہ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 500 فوجیوں کو عراق کے مشرقی صوبے دیالا بھیجا ہے اور وہ وہاں عراقی فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے جنگجوؤں کا مقابلہ کریں گی جب کہ پینٹاگان کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں ایرانی فورسز کی موجودگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
Load Next Story