سندھ میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7لاکھ روپے جرمانہ

مسافروں سے لی جانے والی 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی اضافی رقم موقع پر ہی واپس کی گئی


ویب ڈیسک April 07, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ سندھ نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

مہم کے دوران 1012 گاڑیاں چیک کی گئیں اور اس دوران مسافروں سے لی جانے والی 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی اضافی رقم موقع پر ہی مسافروں کو واپس کروائی گئی۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مسافروں کے لیے ریلیف کی فراہمی اور منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کا خاتمہ ہے، مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ٹرانسپورٹر حضرات اخلاقی معیارات کو برقرار رکھیں اور مسافروں کے آرام دہ اور باحفاظت سفر کو زیادہ ترجیح دیں۔

واضح رہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور موٹروے پولیس کے تعاون سے کارروائیاں کر رے ہیں۔ سیکریٹری پی ٹی اے، آر ٹی اے، اور ڈی آر ٹی اے سمیت دیگر فیلڈ افسران نے انٹر سٹی اور بین الصوبائی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں