یوکرین میں روس نواز باغیوں نے فوجی طیارہ مار گرایا 49 اہلکار ہلاک

دارالحکومت سے فوجی ساز و سامان اور فوجی اہلکاروں کو لے کر آنے والے طیارے پر باغیوں نے طیارہ شکن بندوقوں سے فائرنگ کردی

طیارے کو اس علاقے میںمار گرایا گیا ہے جہاں علیحدگی پسندوں نے خود مختاری کا اعلان کر رکھا ہے فوٹو: رائٹرز

مشرقی یوکرین میں روس نواز مسلح باغیوں نے ایک فوجی طیارہ مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 49 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مشرقی شہر میں دارالحکومت کیف سے فوجی ساز و سامان اور فوجی اہلکاروں کو لے کر آنے والے فوجی طیارے پر باغیوں نے طیارہ شکن بندوقوں سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پہلے طیارے کو آگ لگی جس کے بعد وہ کچھ دیر فضا میں رہنے کے بعد زمین پر گرکرتباہ ہوگیا، طیارے میں پائلٹ سمیت 49 فوجی اہلکار سوار تھے۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔


واضح رہے کہ لوہانسک مشرقی یوکرین میں ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں علیحدگی پسندوں نے خود مختاری کا اعلان کر رکھا ہے۔

 
Load Next Story