کراچی سی ٹی ڈی نے اسلحہ اسمگل کرنے والا خیبرپختونخوا پولیس کا اہلکار گرفتار کرلیا
ملزم اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کررہا تھا، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، انچارچ سی ٹی ڈی
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلیجنس ونگ نے کے ایم سی اسپورٹس کپملیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس کا حاضر سروس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کراچی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور کارروائی کے دوران کے پی پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل اظہرالدین کو گرفتار کرکے اس کے پاس موجود اسکول بیگ سے اسلحہ بر آمد کرلیا۔
راجا عمرخطاب کے دعویٰ کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے اور گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے، دانیال اسلحہ ڈیلرز قدیر، صدام اور ندیم اینڈ سنز کا مرکزی کارندہ ہے، گرفتار ملزم اظہرالدین کے قبضے سے کے پی کے پولیس کا کارڈ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم پہلے بھی کراچی میں اسلحہ سپلائی کر چکا ہے۔
انچارچ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے آرمز ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک بنایا گیا تھا اور سی ٹی ڈی کا خصوصی ڈیسک مکمل مانٹیرنگ کرتا ہے، کے پی کے میں تین اسلحہ ڈیلر بھاری ہتھیار اب تک کراچی بھیج چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی مذکورہ گروہ کے دو ملزمان کو پہلے بھی گرفتار کرچکی ہے، اسلحہ اسمگلنگ میں زیادہ تر ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے ایف سی اہلکار ملوث ہیں، شہری آن لائن آرڈر بک کرواتے ہیں اور ڈیلیوری دانیال منشی کرواتا ہے، دانیال آنے جانے کا کرایہ اور فی پستول معاوضہ ادا کرتا ہے، ملزمان کراچی آکر پارٹی کے ہاتھ میں اسلحہ دیتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں۔
راجا عمر خطاب نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔