بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

انسٹاگرام پر اپنے سفر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جذبات سے بھرپور پوسٹ بھی لکھی ہے


ویب ڈیسک April 07, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی والدہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جذبات سے بھرپور پوسٹ بھی لکھی ہے۔

حنا خان نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ لیلۃ القدر جیسی بابرکت اور بڑی رات میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کریں گی۔







View this post on Instagram


A post shared by (@realhinakhan)






انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہہ رہے تھے کہ رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کیلئے مت جاؤ اور والدہ کی صحت بھی ٹھیک نہیں تھی لیکن اللہ کی مدد سے سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ شاید کسی کی دعا کام آئی ہے جس کی وجہ سے وہ رمضان کا آخری عشرہ اللہ کے بابرکت گھر میں گزار رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حنا خان اپنے اگلے شوبز پروجیکٹ 'کنٹری آف بلائنڈ' میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں