کراچی گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک دو گرفتار
گلشن معمار میں گھر میں ڈاکوؤں کو گھستے دیکھ کر سیکیورٹی نے ون فائیو پر اطلاع جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی
گلشن معمار میں گھر میں ڈکیتی کرکے فرار ملزمان کا پولیس سے آمنا سامنا، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو زخمیوں کو گرفتارکرلیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرلیا۔
اتوار کی شب بعد نماز عشاء گلشن معمار سیکٹر زیڈ تھری اور زیڈ فور کے درمیان مسلح ملزمان (مرحوم) انوار الحق نامی شخص کے گھر میں گھس گئے اورخواتین اور بچوں کو یرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔
اس دورا ن گلشن معمار کی سیکیورٹی نے ملزمان کو گھر میں گھستے ہوئے دیکھ کر مددگار ون فائیو پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر گھر کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لےلیا۔
ملزمان گھرسے باہر نکلے تو پولیس نے انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ملزم زیادہ خون بہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ دیا گیا جبکہ پولیس نے دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے ہلاک اور زخمی ملزمان سےگھرسے لوٹا گیا سامان اور تین پستول برآمد کرلیے ، ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کی تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملزمان نے گھر کی بیل بجائی اور ایک خاتون نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو ملزمان گھر میں داخل ہوگئے لیکن انہیں گھر میں گھستے ہوئے دیکھ کر گارڈ نے بروقت پولیس کو طلاع دے دی۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم مقابلے کے دوران گھر میں دوبارہ گھس گیا جسے گھر کے اندر ہی جوانوں نے ہلاک کردیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ڈاکوؤں کو ہلاک اور گرفتار کرنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔