ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا ویڈیو وائرل

مسلح موٹر سائیکل سوار خواتین سے نقدی موبائل فون اور زیورات چھین لے گیے

—فوٹو

تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی میں بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

مسلح موٹر سائیکل سوار خواتین سے نقدی موبائل فون اور زیورات چھین لے گیے جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مسلح موٹر سائیکل سوار کو خواتین کے ساتھ ڈکیتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


[video width="848" height="478" mp4="https://www.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-07-at-11.56.32-pm-1712517394.mp4"][/video]

سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کی جگہ سے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے نامعلوم ملزم کو ٹریس کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز میں خاتون کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Load Next Story