معاشی نمو کیلیے ڈالر ضروری ہے جس کیلیے برآمدات بڑھانا ہونگی وزیر خزانہ

ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں، معاشی نمو بڑھ جائے گی

کوشش ہے سال کے اختتام تک آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ ہوجائے، پی ایس ای دورہ،گفتگو (فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروری جو برآمدات بڑھانے سے ممکن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اور اسے خرچ کریں، معاشی نمو بڑھ جائے گی۔ ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ مالی بحران برآمدات میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے۔مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے سازگار ماحول فراہم کرکے ایکسپورٹ بڑھائی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے۔
Load Next Story