حکومت نے گوادر مال بردار ٹرین منصوبے کی منظوری دیدی

منصوبہ گوادر بندرگاہ اندرون ملک سے جوڑے، کارگو بہا ئومیں اضافہ کرے گا

منصوبہ گوادر بندرگاہ اندرون ملک سے جوڑے، کارگو بہا ئومیں اضافہ کرے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حکومت نے ''گوادر مال بردار ٹرین منصوبے'' کی منظوری دیدی.

حکومت نے میگا پروجیکٹ ''گوادر مال بردار ٹرین منصوبے'' کی منظوری دیدی، اس کا مقصد گوادر بندرگاہ کو ملک کے باقی حصوں خاص کر بلوچستان کے اندرونی علاقوں سے جوڑنا ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔


گوادر پرو کے مطابق گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت گوادر مال بردار ٹرین منصو بہ اندرون ملک رابطوں کو مضبوط بنائے گا ، کارگو کے بہا ومیں اضافہ کرے گا۔

گوادر شہر اور بندرگاہ کے ماسٹر پلان کے مطابق کوہ بٹل اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ٹریک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی اور پورٹ آپریٹر نے روٹ کے ساتھ انفرااسٹرکچر خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔
Load Next Story