ورلڈ بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کیلیے 1497 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی
ڈیجیٹل اکانومی منصوبے کے تحت ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا
عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں "ڈیجیٹل اکانومی" اور "سیلاب سے بچاؤ"کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پرمبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کے نتیجے میں اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔
سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائیگا۔ اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگااور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے