بگ باس کنٹسٹنٹ شیو ٹھاکرے کا 27ویں شب کا روزہ رکھنے کا انکشاف

27ویں شب کو سچے دل سے مانگی گئی ہر دلی مراد لازمی پوری ہوتی ہے، شیو ٹھاکرے


ویب ڈیسک April 08, 2024
فوٹو : فائل

مقبول ترین بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 16 سے شہرت حاصل کرنے والے شیو ٹھاکرے نے روزہ رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی ٹی وی اسٹار شیو ٹھاکرے کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کی ماہِ رمضان کے حوالے سے کچھ یادیں ہیں؟

اس سوال کے جواب میں شیو ٹھاکرے نے کہا کہ میرا ایک مسلمان دوست ہے تو ہم سب دوست رمضان میں اُس کے گھر جاتے ہیں، ہم سحری تک جاگتے ہیں اور پھر میرے دوست کی امی ہم سب دوستوں کو ایک ساتھ بیٹھا کر ہمیں سحری کے لیے کھانا دیتی ہیں۔

شیو ٹھاکرے نے کہا کہ میرے دوست کی امی مجھے بالکل میری سگی ماں کی طرح کھانا دیتی ہیں، میرا خیال رکھتی ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ رمضان کا 27واں روزہ لازمی رکھتا ہوں کیونکہ مسلمان کہتے ہیں کہ یہ بڑی رات ہوتی ہے، اس روزے کی رات کو سچے دل سے مانگی گئی ہر دلی مراد لازمی پوری ہوتی ہے۔

شیو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ مجھے رمضان کے بعد، سب سے زیادہ انتظار شیر خورمے کا ہوتا ہے اور میں اسے کھانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔