اظہر محمود دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

سابق آل راؤنڈر وائٹ بال کرکٹ میں گیری کرسٹن اور ریڈ بال میں جیسن گلیسپی کی معاونت کریں گے


Sports Reporter April 08, 2024
فوٹو : آئی سی سی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔ سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: 14 برس میں پاکستانی ٹیم نے 10 ٹی20 کوچز تبدیل کر ڈالے

اظہر محمود کے کریئر پر ایک نظر

اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

وہاب ریاض سینئر مینیجر، محمد یوسف بیٹنگ کوچ جبکہ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر

مزید پڑھیں: ''عامر کی واپسی سے 3 فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے''

اس کے علاوہ وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف میں وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)م اظہر محمود (ہیڈ کوچ) محمد یوسف (بیٹنگ کوچ) سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سیئمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ ( انالسٹ )، ارتضی کمیل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)،زین مقصود (وڈیو گرافر) ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر) اور محمد عمران (میسیور ) شامل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں دوپہر بارہ بج کر پنتالیس منٹ پر کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں