ہندو ہونے پر فخر ہے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا کنگنا رناوت
بی جے پی رہنما کنگنا رناوت گائے کا گوشت کھاتی ہیں، کانگریس لیڈر کا دعویٰ
معروف بھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں ہندو ہونے پر فخر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مہاراشٹرا اسمبلی کے کانگریس اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کنگنا رناوت گائے کا گوشت کھاتی ہیں اور اس کے باوجود بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) نے اُنہیں الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کردیا۔
کانگریس لیڈر کے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سُرخ گوشت نہیں کھاتی، یہ انتہائی شرمناک ہے کہ میرے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،
کنگنا رناوت نے کہا کہ اس طرح کے بیان دے کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب ایسے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے کیونکہ میرے چاہنے والے مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ میں ایک قابل فخر ہندو ہوں اور اس طرح کی افواہیں اُنہیں کبھی گمراہ نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں گائے رکھشا پر مختلف انتہا پسند جماعتیں اپنی سیاست چمکاتی آئی ہیں لیکن جب سے بی جے پی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بھارت میں کبھی گائے کی اسمگلنگ کے نام پر مسلمانوں کو قتل کردیا جاتا ہے تو کبھی گائے کی قربانی کرنے اور گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر مسلمان کو موت کی نیند سلادیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی
خیال رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
بی جے پی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔