عثمان خان پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہیں چیئرمین پی سی بی

چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہی ہوگی جس کی ہم میزبانی کریں گے، محسن نقوی

(فوٹو: پی سی بی)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ عثمان خان پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاءاللہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگی، قومی ٹیم کے لیے کوچز 15 اپریل تک فائنل کر لیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہی ہوگی جس کی ہم میزبانی کریں گے جبکہ بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا سوال قبل از وقت ہے۔


مزید پڑھیں: عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے آتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ کلب سطح پر کرکٹ کو فروغ دیں گے، میرے لیے کلب سے لے کر قومی سطح تک تمام کھلاڑی اہم ہیں، قومی سطح پر6 سے 7 ہزار میچز کروائیں گے، انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ سے 15 باصلاحیت کھلاڑی منتخب کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ چند روز قبل اماراتی کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹاپ آرڈر بیٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
Load Next Story