عدنان صدیقی میرے شو میں مکھیوں خواتین کی مثال دیتے تو اُن کا منہ سُوجا دیتی

صدارتی ایوارڈ ملنے کے بعد عدنان صدیقی کو کیا ہوگیا ہے؟ مشی خان کا سوال


ویب ڈیسک April 08, 2024
عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق دیے گئے حالیہ بیان کے بعد اُن پر سخت تنقید کی ہے۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ عدنان صدیقی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ایسی بات کردی جسے سُن کر مجھے بہت حیرت ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ اتنا بڑا ایوارڈ ملنے کے بعد عدنان صدیقی کو کیا ہوگیا ہے، یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انسان کا مذاق بھی شاندار ہونا چاہیے لیکن اگر آپ ایسا مذاق نہیں کرسکتے تو آپ کو نچلی سطح کا مذاق کرنے کے بجائے نارمل بات کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: دُنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین

اُنہوں نے عدنان صدیقی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرکے کونسی مثال دے رہے ہیں؟ آپ کو اپنے شاندار کام کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ ملا جس کے بعد آپ کے سینس آف ہیومر کا لیول بلند ہونا چاہیے لیکن یہ تو بہت کم ہوگیا ہے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ دورانِ شو میزبان ندا یاسر نے تو عدنان صدیقی کی مثال پر لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا لیکن اگر یہ مثال میرے شو میں دی گئی ہوتی تو میں شہد کی مکھی بن کر عدنان صدیقی پر ایسے بیٹھتی کہ منہ پر سوجن ہوجاتی اور پھر وہ سوجن دوائی سے ہی ختم ہوتی۔




واضح رہے کہ حال ہی میں عدنان صدیقی نے میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی جہاں دوران گفتگو اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اُنہیں گھٹیا اور بیہودہ انسان قرار دیا تھا۔

بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اُن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں