گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی سیاہ وہیل نمودار

گڈانی کے ساحل پر پہلی بار ایک سیاہ وہیل کو دیکھا گیا، ماہی گیروں نے اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں


ویب ڈیسک April 08, 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی دیووہیکل سیاہ وہیل دیکھی گئی ماہی گیروں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی کے ساحل پر پہلی بار ایک سیاہ وہیل کو دیکھا گیا ہے، ماہی گیروں نے یہ منظر دیکھ کر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

ماہی گیروں کے مطابق گڈانی کے ساحل پر ایسی وہیل اس سے قبل نہیں دیکھی گئی، یہ سیاہ وہیل ساحل سمندر سے 3 کلومیٹر دور دیکھی گئی جو کہ حجم میں کافی بڑی تھی۔

[video width="600" height="400" mp4="https://c.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-08-at-2.09.02-pm-1712569439.mp4"][/video]

ماہی گیروں کے مطابق اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی رہی، اسے پکڑنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |