دیس بدیس کے کھانے
چٹ پٹے پاکستانی کھانے اپنی لذت اور غذایئت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
وائٹ چکن کڑاہی
اجزا:
مرغی کا گوشت (ایک کلو) چھوٹے ٹکڑے
پیاز (4عدد) باریک کاٹ لیں
لہسن کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک (50 گرام) ہوائیاں کاٹ لیں
ہری مرچ (6سے 8عدد) باریک کتر لیں
پسی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
باریک کترا ہوا ہرا دھنیا (حسب ذائقہ)
فریش کریم (ایک پیالی)
نمک (آدھا چائے کا چمچا)
کھانے کا تیل (ایک پیالی)
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس کے بعد گوشت اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پانی ڈالے بغیر پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب پیاز، لہسن، کالی مرچ، زیرہ اور گرم مسالا شامل کر کے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں، تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔ جب چکن تیل چھوڑ دے، تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لیے دم پر رکھ کر اتارلیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔
پالک پنیر
اجزا:
پالک کے پتے (ایک کلو)
پانی (دو لیٹر)
مکئی کا آٹا (چار چائے کے چمچے)
باریک کٹی ہوئی ادرک ( 25گرام)
سرخ مرچ کا سفوف (پانچ گرام)
ہری مرچیں (تین عدد) باریک کاٹ لیں
پنیر ( 250 گرام) چوکور ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
نمک (حسب ذائقہ)
باریک کٹی ہوئی پیاز ( 25گرام)
مکھن (تین گرام)
باریک کٹا ہوا ٹماٹر (10 گرام)
کریم (10گرام)
ترکیب:
پالک کے پتوں کو دھوکر کاٹ لیں۔ اس میں پانی اور نمک ملاکر دس منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد پانی علیحدہ کر لیں اور پیس کر پیوری بنا لیں، پھر اس میں پنیر کے چکور ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح یک جا کرلیں۔ اس کے بعد اس میں مکئی کا آٹا ڈال کر دس منٹ تک پکائیں، تاکہ اس میں گاڑھا پن پیدا ہو جائے۔ اس کے بعد ایک پین میں مکھن ڈال کر پگھلائیں۔ ادرک اور پیاز اس میں ڈال کر تل لیں، پھر سرخ مرچ کا سفوف اس میں حل کر دیں۔ اس آمیزے کو پالک پنیر کے آمیزے پر انڈیل دیں، اچھی طرح یک جا کر کے پانچ منٹ تک پکائیں۔ باقی ماندہ ادرک، ٹماٹر کے ٹکڑوں اور کریم سے سجا کر ہری سلاد اور روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
بادامی چاکلیٹ کیک
اجزا:
کھجور (15عدد)
بادام (ایک پیالی)
کوکنگ چاکلیٹ (آدھی پیالی)
ترکیب:
پہلے کوکنگ چاکلیٹ کو پگھلا لیں۔ اس کے بعد کھجور سے گٹھلیاں نکال کر اس میں بادام ڈالیں۔ باقی بادام باریک کاٹ لیں۔ اب کھجور جس میں بادام رکھا ہے۔ اس کو کوکنگ چاکلیٹ میں لپیٹ دیں اور کٹے ہوئے بادام کو اس پر سجاکر پیش کریں۔
کوفتہ ہرا مسالحہ
اجزا:
قیمہ (آدھا کلو)
ہری مرچ (تین سے چار عدد)
پیاز (دو عدد)
لونگ (دو عدد)
کالی مرچ (دوعدد)
دہی (ایک پیالی)
ادرک (ایک چائے کا چمچا)
ہرا دھنیا (حسب ضرورت)
نمک (حسب ذائقہ)
پودینہ (دو سے تین پتے)
لہسن (چار جوے)
آدھا لیموں
ترکیب:
پہلے قیمے کی یک ساں حجم کے کوفتے بنالیں۔ اس کے بعد ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے کٹی ہوئی پیاز اور لہسن ڈال دیں۔ پالک کو موٹا موٹا کاٹ کر ہرا دھنیا، پودینہ، ادرک اور لہسن کے ساتھ پین میں ڈالیں۔ ساتھ ہی ہری مرچ شامل کر کے ان کو پیس لیں۔ ڈیپ فرائنگ پین میں تیل، زیرہ، لونگ اور کالی مرچ ڈالیں، پھر اس میں کوفتے شامل کر کے ڈیڑھ پیالی پانی اور نمک ڈال کر ڈھک دیں۔ کچھ دیر پکانے کے بعد اس میں ہرے مسالے کا آمیزہ شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں دہی ڈال دیں۔ آخر میں لیموں ملا کر پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ چمچا نہ چلائیں۔ لیجیے! مزے دار کوفتے نوش کیجیے۔
جھینگا کڑاہی
اجزا:
جھینگے (250 گرام)
ہرا دھنیا (ایک گڈی) چوپ کیا ہوا
ٹماٹر ( 4عدد) باریک کاٹ لیں
ہری مرچیں (4عدد) لمبائی میں باریک کاٹ لیں
لیموں (2عدد)
سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا لہسن، ادرک (ایک، ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
ثابت دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک (باریک کٹی ہوئی، 2 کھانے کے چمچے)
نمک (حسب ذائقہ)
تیل (ایک پیالی)
ترکیب:
دھنیا، کالی مرچیں اور زیرہ ملا کر پیس لیں، کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو دھوکر صاف کرلیں اور پھر اسے پانچ منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ اس کے بعد اسی کڑاہی میں ٹماٹر، لہسن، ادرک، لال مرچ، پسا ہوا مسالا، ہری مرچیں، ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔ اسے بھون کر جھینگے شامل کریں اور چند منٹ تک مزید پکائیں، پھر ہرا دھنیا ملاکر ڈش میں نکال لیں، اس میں ایک لیموں کا رس، ادرک اور نمک شامل کر کے گرما گرم پیش کریں۔
اچاری پنیر تکہ
اجزا:
میتھی دانہ (آدھا کلو)
سونف (ایک کھانے کا چمچا)
رائی دانہ (ایک چائے کا چمچا)
زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
دہی (آدھا کلو)
ہلدی (آدھی چٹکی)
نمک (حسب ذائقہ)
پنیر (آدھا پیکٹ)
ہری مرچ (تین سے چار عدد)
شملہ مرچ (ایک سے دو عدد)
ٹماٹر (دو عدد)
پیاز (دو عدد)
ترکیب:
ایک چوپر میں میتھی دانہ، رائی دانہ، زیرہ اور سونف پیس لیں۔ ایک پیالی دہی ڈالیں، پھر اس میں اچاری مسالا، ہلدی، پاؤڈر، نمک اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس آمیزے کو پنیر میں ڈال کر ملائیں۔ ساتھ ہی سبزیوں پر نمک اور تیل چھڑک دیں۔ اسٹکس میں شملہ مرچ، پنیر اور ہری مرچ لگائیں۔ اسی طرح تمام اسٹکس تیار کر کے پین پر سینک لیں۔ تیار ہونے پر ڈش میں نکالیں اور پیش کریں۔
چکن نگٹس
اجزا:
مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت (ایک کلو)
نمک (حسب ذائقہ)
پسا ہوا لہسن (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی سفید مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
سرکہ (دو سے تین کھانے کے چمچے)
سویا سوس (دو کھانے کے چمچے)
آمیزے کے لیے:
میدہ (ایک پیالی)
مکئی کا آٹا (آدھی پیالی)
نمک (حسب ذائقہ)
پسی ہوئی سفید مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
دو انڈوں کی سفیدی
کھانے کا تیل (تلنے کے لیے)
ترکیب:
گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے چکن نگٹس گولڈن فرائی کر لیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔
کھوپرے کا کیک
اجزا:
چینی (220 گرام)
میدہ (آدھی سے ایک پیالی)
انڈے (تین عدد)
دودھ (آدھی پیالی)
بیکنگ پاؤڈر (دو چائے کے چمچے)
ناریل (آدھی پیالی) کدوکش کیا ہوا
میوے (آٹھ کھانے کے چمچے)
ترکیب:
میدے میں چینی، انڈے، دودھ، بیکنگ پاؤڈر اور کدوکش کیا ہوا ناریل شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔ اب اس آمیزے کو اوون میں بیک کرلیں اور اس کے مزے دار کھوپرے کا کیک نوش کریں۔