ابھی اور لوگ تحریک انصاف چھوڑ جائینگے عمران خان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میںمک مکا کر رہی ہیں، ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگو


Monitoring Desk September 20, 2012
پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میںمک مکا کر رہی ہیں، ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمعے کو تحریک انصاف گستاخانہ فلم کے خلاف پورے ملک میں بھرپور مگر پرامن احتجاج کریگی۔

پیپلزپارٹی سوئس حکام کو خط اسی صورت میں لکھے گی جب اس کو صدر کو استثنیٰ ملنے یا اس مقدمے کے 15 سال پورے ہونیکا یقین ہو۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' کے میزبان جاوید چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ن لیگ نے ہم سے نگران حکومت کے بارے میں مشاورت نہیں کی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں مک مکا کر رہی ہیں،تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کے حوالے سے عمران خان نے کہا پارٹی میں صرف وہی رہے گا جو اس کے نظریے پر ایمان رکھے گا۔

ابھی اور بھی لوگ پارٹی چھوڑ جایئں گے۔ گستاخانہ فلم کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا بار بار ہوگا، چند شرپسند عناصر ہیں جو ہمارے پیارے نبی ﷺ کے شان میں گستاخی کرتے ہیں اگر تمام اسلامی ملک متحد ہو کر کہہ دیں کہ ہم مغربی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیں گے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |