قیمتی پتھر 3ہزار سال کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں ماہرین

تقریبا 35 ملین سال قبل خلا میں سیارچوں کے باہمی تصادم کے نتیجے میں یہ گراں قیمت خزانہ زمین تک پہنچا۔

تقریبا 35 ملین سال قبل خلا میں سیارچوں کے باہمی تصادم کے نتیجے میں یہ گراں قیمت خزانہ زمین تک پہنچا۔، فوٹو : فائل

روسی ماہرین ارضیات نے اپنی سر زمین پر تین دہائیوں سے موجود ہیروں کے سر بستہ رازسے پہلی مرتبہ پردہ ہٹایا ہے۔


ماہرین کے مطابق مشرقی سائبیریا میں ننانوے کلومیٹر قطر پر محیط اس گڑھا نما جزیرے کا سراغ 1970 میں سویت یونین کے وقت لگایا گیا تھا تاہم اسے بعض نامعلوم مصلحتوں کی وجہ سے پردہ راز میں رکھا گیا۔ ایک محیر العقول فلکی حاثے کے نتیجے میں پیدا ہوانے والے مقام سے صرف تحقیقی مقاصد کے لیے قیمتی پتھر تجزبہ گاہ لانے کی اجازت تھی۔ تقریبا 35 ملین سال قبل خلا میں سیارچوں کے باہمی تصادم کے نتیجے میں یہ گراں قیمت خزانہ زمین تک پہنچا۔

اس میں موجود پتھروں اور جواہر کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے والے ماہرین کے مطابق یہ جوہری خزانہ 3 ہزار سال تک دنیا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق یہاں موجود بعض ہیرے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ہیروں کے مقابلے میں دو سے دس گنا زیادہ مضبوط اور قیمتی بھی ہیں۔ قدرتی خزانے سے دریافت ہونے والا بوبیگائی ہیرا مارکیٹ میں ملتے جلتے ہیروں سے دگنا طاقتور ہے۔ خلائی حادثے کے نتیجے میں کرہ زمین کو ملنے والا یہ خزانہ سائنس اور صنعت کی دنیا میں بے پناہ ترقی کا موجب بن سکتا ہے۔
Load Next Story