لوکیش راہول کو سست بیٹنگ پر ’ڈیفنس منسٹر‘ کا خطاب مل گیا

راہول نے 104.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 31 بالز پر 33 رنز بنائے

راہول نے 104.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 31 بالز پر 33 رنز بنائے۔ فوٹو: آئی پی ایل

لکھنئو سپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہول کو سست بیٹنگ پر 'ڈیفنس منسٹر' کا خطاب مل گیا۔

اگرچہ ان کی قیادت میں لکھنئو نے گجرات ٹائٹنز کو 33 رنز سے شکت دی تاہم خود راہول نے 104.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 31 بالز پر 33 رنز بنائے، اب تک وہ رواں ایڈیشن میں 126 رنز 128.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا پائے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل؛ سست ترین سینچری! کوہلی کو فینز نے نشانے پر

گجرات پر فتح کے بعد لکھنئو کی جانب سے پوسٹ ویڈیو میں ٹاپ فین شوبھم گور نے لوکیش راہول کو ڈیفنس منسٹر قرار دیا، جس پر لوکیش نے لکھا کہ 'توبھی مذاق اڑائے گا اسٹرائیک ریٹ کا یار'۔ جس پر شوبھم نے جواب دیا کہ نہیں میں نے تو 164 رنز کے کامیاب دفاع پر ایسا کہا۔
Load Next Story