مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی سطح پر سونا 19 ڈالر فی اونس اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 1900 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


ویب ڈیسک April 09, 2024
(فوٹو: فائل)

مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 374 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1629روپے بڑھ کر 212277روپے کی بلند سطح پر آگئی۔


سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔


واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران مستقل برقرار رہنے سے عالمی سطح پر خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یومیہ بنیادوں پر سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں