مرتضیٰ وہاب اور گھنور اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور گھنور علی خان اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر کر دیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میئر کراچی ہونے کی وجہ سے مرتضیٰ وہاب عام انتخاب میں کسی بھی نشست سے کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔