وفاقی حکومت نے دارالحکومت کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی

دہشتگردوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے وفاق سے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک June 14, 2014
فوجی دستوں کی تعیناتی کے دوران رینجرز اہلکار مارگلہ کی پہاڑیوں اور مضافاتی علاقوں میں گشت کریں گے۔ فوٹو: فائل

دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آج سے پاک فوج کے دستے تعینات کئے جائیں گے جو سیکیورٹی انتظامات سنبھالیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی ملک میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے اور دارالحکومت میں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے اس لئے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد میں فوج تعینات کی جائے جس کے بعد وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اور آج سے پاک فوج کی رسپانس فورس کے 250 جوان سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے جبکہ پہلے سے تعینات رینجرز اہلکار مارگلہ کی پہاڑیوں اور مضافاتی علاقوں میں گشت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ دارالحکومت میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے رینجرز پولیس کی مدد کرے گی اور پولیس و رینجرز اہلکار مل کر علاقوں کا گشت کریں گے تاہم انتظامیہ کا یہ عمل ناکافی ثابت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |