امریکا میں ایک اور بھارتی طالبعلم کی پُراسرار موت مجموعی تعداد 11 ہوگئی

رواں برس امریکا میں 11 بھارتی طلبا کی پُراسرار ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں یہ پہلا مسلم طالب علم ہے

رواں برس امریکا میں 10 بھارتی طلبا کی پُراسرار ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں یہ پہلا مسلم طالب علم ہے، فوٹو: فائل

امریکی ریاست اوہائیو میں بھارتی طالب علم 25 سالہ محمد عرفات پُراسرار طور پر ایک گھر میں مردہ پایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی نوجوان 2023 میں ماسٹرز کرنے کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی اوہائیو آیا تھا تاہم 7 مارچ سے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔

طالب علم کے والد کو 19 مارچ کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے کال بھی موصول ہوئی تھی جس نے بتایا کہ عرفات کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ نے اغوا کر لیا ہے اور 1200 ڈالر دینے کا مطالبہ بھی کیا۔


جس پر امریکا میں طالب علم کی تلاش شروع کی گئی جس کے دوران اس کی لاش کمرے سے مل گئی تاہم نوجوان کی موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رواں برس امریکا میں تعلیم کی غرض سے آنے والا یہ 11 واں بھارتی طالب علم اور پہلا مسلم نوجوان ہے جس کی لاش ملی ہے اس سے قبل مارے گئے تمام طالب علم ہندو تھے۔

یاد رہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشں مند بھارتی طلبا کے لیے امریکا ایک پسندیدہ مقام ہے جہاں 2022 سے 2023 سیشن میں ڈھائی لاکھ سے زائد بھارتی طلبا تعلم حاصل کرنے پہنچے ہیں۔ یہ گزشتہ برس کی نسبت 35 فیصد اضافہ تھا۔

 
Load Next Story