وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت

قیدیوں سے ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے 4 بجے تک رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک April 09, 2024
قیدیوں کے اہل خانہ کو عید کے دوسرے روز بھی ملاقات کی اجازت ہوگی—فائل: فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور قیدی اپنے اہل خانہ سے عید کے اگلے روز بھی صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے۔

مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے، اہل خانہ اپنے پیاروں کو ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل (10 اپریل) ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں