ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز عارضی طور متاثر ہونے کے بعد بحال
صارفین نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں پی ٹی سی ایل سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑا
ملک کے بعض حصوں میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر منطقع رہی اور صارفین نے بندش اور انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے متعلق جائزہ لینے والی ویب سائٹ Downdetector.com نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، نیاٹیل، اور ٹرانسورلڈ ہوم کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کے بارے میں تصدیق کی۔
ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق شام 4 بجے کے قریب صارفین نے نیاٹیل اور ٹرانسورلڈ ہوم سروسز میں کسی قسم کے مسئلے کی نشاندہی نہیں کی تھی۔ تاہم پی ٹی سی ایل صارفین کو مشکلات درپیش رہیں۔
صارفین کو بنیادی طور پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں پی ٹی سی ایل سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرانس ورلڈ ہوم صارفین کو لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
نیاٹیل صارفین نے بنیادی طور پر راولپنڈی، لاہور اور قریبی اوکاڑہ میں مسائل کی اطلاع دی۔