
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین کے رکن ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے 2.563 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں9.2 فیصد زائد ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین سے 2.347 ارب ڈالرکازرمبادلہ موصول ہوا۔ مارچ میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم314.7 ملین ڈالر رہا جوکہ گزشتہ سال مارچ میں 297.5 ملین ڈالرتھا۔
ادھر سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق رواؓں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں 16.5 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔