لاہور میں نماز عید کے اجتماعات ہزاروں اہل کار ڈیوٹیوں پر تعینات

انتظامیہ، ٹریفک اور پولیس کے اہل کار عید الفطر کے موقع پر مختلف مقامات پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

(فوٹو : فائل)

نماز عید کے اجتماعات اور عید الفطر کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت میں 9 ہزار سے زائد ریسکیو اہل کار خصوصی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔


ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق عید گاہوں، مساجد اور تفریحی مقامات کے قریب خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ 904 ایمبولینسز،2262 ریسکیو موٹر بائیک اور 377 فائرو ریسکیو کی گاڑیاں تعینات ہیں جب کہ فوری میڈیکل و ریسکیو سروس کے لیے بھی اسپیشل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔



انہوں نے بتایا کہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام اضلاع کے کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 پر کال کریں۔


لاہور میں نماز عید کے اجتماعات شہر کی جامع مساجد، پارکوں اور کھلے مقامات پر منعقد ہوئے، جہاں سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے جب کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی اہل کاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی تھیں۔


دریں اثنا سی سی پی او لاہور نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور عیدکے اجتماعات کی حفاظت کےل یے پر عزم ہے۔ نماز ِعید کی سکیورٹی کے لیے 7ہزار سے زائد اہلکار و افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی مناسبت سے شہر بھر میں سرچ،سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور موثر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے موقع پرپبلک پارکس اوردیگرتفریحی مقامات پرشہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Load Next Story