زرداری کے صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے مشیر اطلاعات پختونخوا

سندھ حکومت یا تو ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہی ہے یاپھر ان سے ڈاکو قابو نہیں ہو رہے، بیرسٹر سیف


ویب ڈیسک April 10, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔


کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو یرغمال بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے ہیں۔


بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ آصف زرداری ایوان صدر سے ان کی سرپرستی کررہا ہے۔ ڈاکوؤں نے پختون خوا کے مختلف علاقوں کے مزدور بھی یرغمال بنائے ہیں۔ سندھ حکومت یا تو ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہی ہے یا پھر ان سے ڈاکو قابو نہیں ہورہے۔اگر ایسا ہے تو ہم خیبر پختون خوا پولیس کو بھیج دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس مغویوں کو بازیاب کراکے ان کی عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دے گی۔ صوبے کی پولیس ان سے نمٹنا اچھی طرح جانتی ہے۔ خیبر پختون پولیس ان کا سارا کچا چٹھا بھی کھول دیں گے۔ تب لوگوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کون کررہا ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |