عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ
پراسیکیوٹر راناحسن عباس پر کیس سے متعلق میڈیا پر بیانات جاری کرنے کا الزام ہے
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا اور رانا حسن عباس کی خدمات نارکوٹکس کیسز کو منتقل کردی گئیں۔ ان کی جگہ پراسیکیوٹر عدنان علی کو سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں تعینات کردیا گیا۔
پراسیکیوٹر راناحسن عباس کے تبادلے سے متعلق ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا خط سامنے آگیا، خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری طور پر روکا جاتا ہے، اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں۔
خط میں پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر دلائل دیے تھے۔ پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے سارہ انعام، نورمقدم قتل کیسز میں کامیاب پراسیکیوشن کی تھی۔ پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے عثمان مرزا ویڈیو اسکینڈل کیس میں بھی کامیاب پراسیکیوشن کی۔