سائرہ یوسف اور شرمیلا فاروقی کا مظلوم فلسطینیوں سے منفرد اظہار یکجہتی

اداکارہ نے قرآن کی آیت بھی لکھی جس میں ایمان والوں کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کا پیغام دیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 11, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف اور نامور سیاستدان شرمیلا فاروقی نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔

سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ہتھیلی کی تصویر شیئر کی جس میں مہندی ڈیزائن کے ساتھ فلسطین کا لفظ لکھا ہوا ہے۔

affdsdf

اداکارہ نے ساتھ ہی قرآن کی ایک آیت بھی لکھی ہے جس میں ایمان والوں کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔

fsfdfsafdf

دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی ہتھیلی پر مہندی کے ڈیزائن سے فلسطین کا جھنڈا بنایا اور ساتھ 'فری فلسطین' کے الفاظ لکھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں