فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ میں کولمبیا نے یونان کو شکست دیدی

کولمبیا کی جانب سے پیبلو ارمیرو ، جیمز روڈریگوز اور ٹیفیلو گوٹیراز نے گول اسکور کئے۔

پورے میچ کے دوران کولمبیا نے یونان پر پے درپے حملے کئے۔ فوٹو: اے ایف پی

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ''سی'' کے میچ میں کولمبیا نے یونان کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔


برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے کے اسٹیڈیو مینیراؤ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کا حریف ٹیم کے خلاف شروع ہی سے پلڑا بھاری رہا اور میچ کے 5ویں منٹ میں ہی پیبلو ارمیرو نے گول کرکے کولمبیا کو سبقت دلادی جو میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک برقراررہی۔

دوسرے ہاف میں بھی کولمبیا نے یونان کے گول پوسٹ پر کئی وار کئے اور 58ویں منٹ میں جیمز روڈریگوز نے کولمبیا کی جانب سے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی جبکہ کولمبیا کی جانب سے تیسرا گول میچ کے 93ویں منٹ میں ٹیفیلو گوٹیراز نے کیا اور یوں کولمبیا نے یونان کے خلاف میچ 0-3 سے باآسانی جیت لیا۔
Load Next Story