اسلام آباد گنجائش سے زائد افراد کی آمد پر دامن کوہ بند کرنے کا فیصلہ

سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے انٹری عارضی طور پر بند کی ہے، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن


ویب ڈیسک April 12, 2024
(فوٹو : فائل)

دارالحکومت کے تفریحی مقام دامن کوہ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ شہریوں کی تعداد پہنچ گئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دامن کوہ جانے والے راستے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے تیسرے روز شہریوں نے اسلام آباد کے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، لیک ویو پارک، فیصل مسجد، شکر پڑیاں اور دامن کوہ میں شہریوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

مختلف تفریحی مقامات پر شہریوں کا بے پناہ رش ہوگیا، دامن کوہ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ شہریوں کی تعداد پہنچ گئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دامن کوہ جانے والے راستے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے انٹری عارضی طور پر بند کی، رش کم ہوتے ہی مزید شہریوں کو داخلے کی اجازت دی جاسکے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران تمام تفریحی مقامات پر ڈیوٹی پر موجود ہیں، رش والی تمام جگہوں پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، عید کی تعطیلات کی وجہ سے دیگر شہروں سے بھی شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچی ہے، تفریحی مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف ہیلپ کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

عرفان میمن کے مطابق شہر میں آمدورفت میں اضافے کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تمام شاہراہوں پر موجود ہیں، ٹریفک کی روانی میں سست روی کی وجہ سے شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں