مظفر گڑھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 7 مزدور جاں بحق

مظفر گڑھ کی ترک کالونی کے لئے گیس سپلائی لائن بچھانے کا کام جاری تھا کہ اس دوران مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا


ویب ڈیسک June 15, 2014
مرنے والے تمام مزدوروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ اوکاڑہ کے رہائشی تھے، ذرائع فوٹو: ایکسپریس نیوز

PESHAWAR: ترک کالونی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی ترک کالونی کے لئے گیس سپلائی لائن بچھانے کا کام جاری تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت عدنان، جاوید، علی، لیاقت، یاسین اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام مزدوروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ اوکاڑہ کے رہائشی تھے جن کی میتیں ان کے آبائی شہر روانہ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزدوروں کے ورثا کے لئے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |