خط لکھنے کے باوجود صدر کیخلاف فوری کارروائی کا امکان نہیں

وجوہات میں کیسز کی مدت کا خاتمہ، زرداری کااستثنی شامل ہے، نیویارک ٹائمز.


INP September 20, 2012
وجوہات میں کیسز کی مدت کا خاتمہ، زرداری کااستثنی شامل ہے، نیویارک ٹائمز فوٹو: سٹاک

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کئی ماہ کی قانونی محاذ آرائی کے بعد آخر کار جج صاحبان کی طرف سے خط لکھنے کے مطالبے کو مان ہی لیا۔

تاہم نئے پراسیکوشن کے امکانات کم ہیں جس کی وجہ سے آصف علی زرداری عہدے پر برقرار رہیں گے۔بدھ کو نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے عدالت کو بتایا کہ انھوں سے سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے وزیر قانون کو اختیار دے دیا ہے،وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سوئس حکام کو سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے اس خط کو واپس لینے سے متعلق لکھیں گے جس کے تحت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روکی گئی۔

اس تعطل میں ممکنہ راستے کی تلاش کا فیصلہ وزیر اعظم کی طرف سے اس وقت کیا گیا جب سپریم کورٹ نے ابتر نازک جمہوری نظام کے خطرے سے خبردار کیا۔یہ حکومتی اقدام زرداری حکومت کے اس سے پہلے موقف کے بالکل برعکس دکھائی دیتا ہے جس میں انھوں نے سوئس حکام کو خط لکھنے سے انکا کردیا تھا،استغاثہ کی طرف سے صدارتی استثنی کے حوالہ دیا جاتا تھا۔اخبار کے مطابق کچھ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ تنازع اسی وقت حل ہوگا جب دونوں فریق خط کی عبارت سے اتفاق کرلیں گے۔

اخبار کے مطابق اگر خط لکھ دیا گیا تو یہ ضروری نہیں کہ آصف علی زرداری فوری پراسیکیوشن کا سامنا کریں گے۔سوئس حکام نے 12ملین ڈالر کے کک بیکس سے متعلقہ کیس دوبارہ کھولنے کے بہت کم اشارے دیے ہیں۔سوئس قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اس میں کئی وجوہات ہیں جن میں ان کیسز کی قانونی مدت کا خاتمہ اور زرداری کے صدارتی استثنی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں