بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی آئی ایس پی آر

مخصوص مقاصد کے حامل افراد نے ریاستی اداروں اور محکموں کے درمیان تقسیم کے لیے پروپیگنڈا شروع کردیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 12, 2024
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ معاملہ فوری طور پر حل کردیا گیا تھا—فائل: فوٹو

پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل شفاف انکوائری کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض افراد نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں: بہاولنگر، چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شفاف انکوائری، قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کی ذمہ داری کا تعین یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |