امریکا کے سمندر میں 2 منزلہ تیرتے گھر کی گُتھی سلجھ گئی
بہت سے لوگوں نے اسے ایک کارٹون فلم 'Up' سے تعبیر کیا جس میں ایک ایسا ہی گھر سمندر کے بجائے آسمان میں اڑتا رہتا ہے
امریکا کے شہر فرانسسکو کی خلیج میں کئی دنوں سے تیرتے نظر آنے والے 2 منزلہ گھر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گھر کو چند روز قبل پہ پہلی بار سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ آنے والے دنوں میں خلیج کے آس پاس مختلف مقامات پر دِکھتا رہا۔
تیرتے گھر نے متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ جب اسے پہلی بار دیکھا گیا تھا تو بہت سے لوگوں نے اسے ایک کارٹون فلم 'Up' سے تعبیر کیا جس میں ایک ایسا ہی گھر سمندر کے بجائے آسمان میں اڑتا رہتا ہے۔
تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ گھر شہر کے دوسرے کنارے ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ سے آنے والا دوسرا آخری ہاؤس بوٹ (house boat) ہے۔
ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ چند سالوں قبل پانی پر رہنے والے 100 سے زائد افراد کی رہائش گاہ تھی لیکن قریبی رہائشی شہریوں نے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جس نے انہیں ہاؤس بوٹس کے ذریعے بےدخل ہونے پر مجبور کردیا۔
اب یہ ہاؤس بوٹ سان فرانسسکو کے شہر سوسالیٹو کی کوموڈور بندرگارہ سے آلگا ہے۔