فٹبال ورلڈ کپ کولمبیا کے ہاتھوں یونان کو شکست کوسٹاریکا نے یوروگوئے کو ہرا دیا

کوسٹاریکا نے یوروگوئے کو3-1 سے شکست دی جبکہ کولمبیا نےیونان کے خلاف3-0 سے کامیابی حاصل کی۔

بیلو ہور ریزونٹ،کیوبا: فٹبال ورلڈ کپ گروپ سی میچ میں کولمبین کھلاڑی ٹیو فیلو گوٹیریز یونانی گول کیپر اور ڈیفینڈز کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچارہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں کولمبیا نے ورلڈ کپ سے16سالہ دوری کا غصہ یونان پر نکالتے ہوئے 3-0 سے کامیابی حاصل کر لی جبکہ کوسٹاریکا نے یوروگوئے کو ہرا دیا ۔

گروپ سی میچ میں کولمبیا نے یونان کو باآسانی 3-0سے زیر کرلیا،کھیل کے پانچویں منٹ میں کولمبین ڈیفینڈر جان گلیرمو نے ایک عمدہ پاس پر گیند یونانی گول پوسٹ کے قریب پھینکی، اس کا پابیو آرمیرو نے بھرپور فائدہ اٹھایا،گیند مانولاس سے ڈیفلیکٹ ہونے کے بعد نیٹ میں جا پہنچی، ابتدا میں ملنے والی کامیابی کا کولمبین ٹیم نے یوں جشن منایا جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو اور پلیئرزدیوانہ وار رقص کرتے رہے۔ یونان نے اپنی کمزوریوں کے باوجود ہمت باندھ کر چند جوابی حملے کیے جنھیں انتہائی متحرک نظر آنے والے اباربو،آرمیرو اور کوآڈراڈو نے پسپا کردیا، سمارا کی ایک کوشش کافی خطرناک تھی لیکن گیند گول پوسٹ کے قریب سے گزر گئی، وقفے کے بعد ان کا ایک پنالٹی شوٹ بھی کامیاب نہ ہوسکا۔کھیل کے 58ویں منٹ میں کولمبیا کو ملنے والے کارنر پر جیمز روڈرجز اچھا شاٹ نہ لگا سکے،گلیئر نے گیند قابوکرتے ہی ٹیو فیلو گوٹیریز کے حوالے کردی جنھوں نے اسے نیٹ میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہ کی،2گول کے خسارے میں جانے سے قبل ہی یونانی ٹیم کا فاؤل پلے یلو کارڈز کا سبب بن چکا تھا، نئی ضرب لگنے پر حوصلے جواب دینے لگے، بڑی مشکل سے دفاع میں دراڑ ڈالنے کے بعد گیکاس کو ایک موقع ملا تو گیند پوسٹ سے ٹکراگئی۔


انجری ٹائم میں جان گلرمو کے پاس پر جیمز روڈ ریگوئیز نے گول کرکے اسکور 3-0 کردیا۔قبل ازیں گروپ بی کے جمعے کو کھیلے گئے میچز میں ایک طرف نیدر لینڈز نے اسپین کو 5-1 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تو دوسری طرف چلی نے آسٹریلیا کو روند ڈالا، فاتح ٹیم نے جارحانہ آغاز کرنے کے بعد مسلسل دباؤ بڑھایا جس کا فائدہ سانچیز نے 11ویں منٹ میں اٹھایا،اسٹرائیکر نے چارلس ایرن گوئز کے ایک عمدہ پاس پر گول کیپر میٹ ریان کو جھانسہ دیتے ہوئے گیند نیٹ میں پھینک دی، صرف 2منٹ بعد ناتجربہ کار آسٹریلوی دفاعی لائن کا سانچیر نے ایک اور امتحان لیا،اس بار انھوں نے خود گول کرنے کے بجائے گیند والڈیویا کی طرف اچھال دی جنھوں نے بروقت شاٹ لگاتے ہوئے اسے باآسانی گول پوسٹ میں ڈال دیا۔

سوکروز نے میچ میں واپسی کیلیے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے مووز کیلیے اپنے ملک کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر چاہل پر زیادہ انحصار کیا، فاروڈ نے بھی مایوس نہیں کیا اور کھیل کے 35ویں منٹ میں موقع ملتے ہی شاندار ہیڈر سے اس مہارت کے ساتھ گیند کو جال میں پھینکا کہ چلی کے کپتان کلاڈیو براوو ہکابکا رہ گئے، وہ چند منٹ بعد دوسرا گول بھی داغنے کے قریب تھے لیکن گیند اس بار دفاعی کھلاڑی کی پنڈلی سے ٹکراتے ہوئے ذرا سا راستہ بدل گئی،دوسرے ہاف میں اسی طرح کی ایک کوشش مارک بریسیانوکی بھی ناکام ہوئی، میچ میں مزید تیزی آنے پر چلی کا جوابی حملہ ایلکس نے کامیاب نہ ہونے دیا،ایڈوراڈو سب کھلاڑیوں کو ڈاج دے چکے تھے لیکن آسٹریلوی ڈیفینڈر نے تنہا ہی یقینی گول بچایا، متبادل بیوس جور نے گول داغ کر فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

دوسری جانب گروپ ڈی کے میچ میں کوسٹاریکا نے یوروگوئے کو3-1 سے شکست دیدی۔کوسٹاریکا کے کیمبل، ڈوارٹے اور یورینا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
Load Next Story