باجوڑآپریشن ختم مزید 18 لاشیں برآمد کرلی گئیں

نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی،فورسز نے لاشوں کو دفنا دیا،120شدت پسند مارے گئے.


APP/Numaindgan Express September 20, 2012
نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی،فورسز نے لاشوں کو دفنا دیا،120شدت پسند مارے گئے فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے سرحدی علاقہ باٹوار سے مزید 18 عسکر یت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو مقامی قبرستان میںدفن کردیا ۔24 اگست کی صبح سینکڑوں شدت پسندوں نے افغان صوبہ کنڑ سے حملہ کرکے باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے کئی سرحدی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا، سرکاری حکام کے مطابق 2 ہفتہ تک جاری رہنے والی جھڑپوںکے دوران 120 کے قریب عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

سرحدی علاقوں پر سکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول اور علاقہ میں زندگی معمول پرآنے کے بعد نقل مکانی کرنے والے افراد نے گھروںکو واپسی شروع کردی ہے، اے پی پی کے مطابق علاقہ میں آپریشن مکمل کرلیا گیا، عسکریت پسند 29 لاشیں چھوڑ گئے ہیں جو ابھی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں، علاقہ کو عسکریت پسندوں سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں