مارک باؤچر نے اظہر محمود کی تقرری کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا
کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں، سابق جنوبی افریقی کرکٹر
مارک باؤچر نے اظہر محمود کی بطور ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم تقرری کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ اظہر ڈھلتی عمر میں بھی سپر فٹ اور پوری رفتار سے بولنگ کرتے ہیں،میں نے انھیں بیٹرز اور وکٹ کیپرز کو طویل پریکٹس سیشنز کرواتے ہوئے دیکھا ہے،وہ سیم اور سوئنگ بولنگ کا بڑا علم رکھتے ہیں، کوئی بھی ٹیم ان کو اپنے ڈریسنگ روم میں دیکھنا چاہے گی، سرے کاؤنٹی کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اظہرمحمود کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا اچھا فیصلہ کیا، کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔