کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے
انجرڈ فن ایلن اور ایڈم ملن بھی اسکواڈ کے ساتھ پاکستان روانہ نہ ہوسکے
کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے جب کہ ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے فن ایلن اور ایڈم ملن بھی اسکواڈ کے ساتھ پاکستان روانہ نہ ہوسکے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے بیشتر اسٹار کرکٹرز سے محروم اسکواڈ کا اعلان کیا تھا،راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، میٹ ہینری،ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور گلین فلپس نے آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی، ڈیون کونوے فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت نہیں جاسکے،وہ پاکستان سے سیریز کیلیے بھی دستیاب نہیں ہیں۔
ول ینگ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ٹام لیتھم گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ٹور سے دستبردار ہوئے، ٹم ساؤدی کو کام کا بوجھ دیکھتے ہوئے آرام دیا گیا،اب فن ایلن اور ایڈم ملن بھی گذشتہ روز اسکواڈ کے ہمراہ روانہ نہیں ہوسکے،دونوں ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز؛ پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا
فن ایلن کمر اور ایڈم ملن ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ان کا خلا پْر کرنے کیلیے وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا،ٹام بلنڈل نے گذشتہ سال بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، زیک فولکس ڈیبیو کے منتظر ہیں۔
ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں گذشتہ ٹی 20ورلڈ کپ سے اچھا پرفارم کررہے تھے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ گذشتہ روز پاکستان روانہ ہوا، ہفتے کی صبح اسلام آباد آمد ہوگی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔