معاشی بحالی برآمدات کے فروغ کیلیے حکومت کو تجاویز پیش

پاکستان بزنس کونسل کا وفاقی وزیر تجارت کے نام خط، نئی منڈیوں کی تلاش پر زور


Irshad Ansari April 13, 2024
آئی ٹی ایکسپورٹس کیلیے اقدامات،بروقت ٹیکس ریفنڈ، ایگزم بینک آپریشنل کی تجویز۔فوٹو: فائل

پاکستان بزنس کونسل نے ملکی معیشت کی بحالی اور برآمدات کے فروغ کیلیے حکومت کو18 تجاویز دیدیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے نام خط میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں کیساتھ خصوصی میٹنگ کریں، ملکی صنعت کو عالمی منڈیوں میں مقابلے کیلیے تیار کیا جائے، ایکسپورٹ کیلئے نئی منڈیاں تلاش اور پاکستانی برینڈز کو نمائش کے مواقع دیئے جائیں، سیالکوٹ گجرات اور گجرانوالہ میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹرز کیلئے سہولیات بہتر، نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی پورٹ کے قریب بنائے جائیں، صنعتی خام مال پر ٹیکسز میں کمی، آئی ٹی ایکسپورٹس کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، شپنگ انڈسٹریز کے اندر بھی سہولیات بڑھائی جائیں، مواصلات اور رابطے بہتر بنائے جائیں، معاشی استحکام کیلئے ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ بروقت جاری کرے، ایگزم بینک کو آپریشنل کیا جائے۔

پاکستان بزنس کونسل نے تجویز پیش کی کہ ڈیویڈنٹ، رائلٹیز اور ٹیکنیکل فیس کی ادائیگی بروقت کی جائے، ادویات کی برآمد بڑھانے کیلئے ڈریپ سہولتیں فراہم کرے، ایف ڈی آئی اور جے ویز ایکسپورٹ اوریئنٹڈ کئے جائیں، صوبوں میں بھی سپیشل اکنامک زونز کی تکمیل بروقت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں