سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے حلف لیا، تقریب میں ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداروں سمیت ججز و وکلا کی شرکت


ویب ڈیسک April 13, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔


مستقل جج کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبدالرحمٰن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔


چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ججز اور وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں