سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 46 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد سونے کے عالمی نرخ کم ہوکر 2364 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد دو لاکھ 46 ہزار500 روپے اور فی دس گرام قیمت 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
Load Next Story