نواز شریف اور عمران نے یقین دلایا ہے وہ امریکا کے مکمل حامی ہیں کیمرون منٹر

اقتصادی تعاون اور پاکستان میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلیے بہت کچھ کرنا ہے


ایکسپریس July 11, 2012
اقتصادی تعاون اور پاکستان میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلیے بہت کچھ کرنا ہے(فوٹو ایکسپریس)

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکا کے مکمل حامی ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے گفتگوکے دوران واضح کیاکہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے باوجودبات یہیں ختم نہیں ہوتی، انھیں اقتصادی تعاون اور پاکستان میں موجود دہشتگردوں سےنمٹنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے، پاکستان کو حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے مسئلے کا نہیں،یہاںموجود دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے افغان دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑے گا

تاکہ افغان جنگ میں تعاون میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے، اب رسد کی بحالی نے ایسا دروازہ کھول دیا ہے کہ ہم مشترکہ لڑائی میں مل کر کام کر سکیں۔جب امریکی سفیر سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا نے سلالہ حملے پر معافی مانگی ہے تو انھوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے الفاظ خود بتاتے ہیں، یہ ان کے دل کی آواز تھی ،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ دونوں جانب سے یہ حقیقت تسلیم کی گئی کہ مل کرکام کرنا پڑے گا۔ افغانستان میں موجود طالبان اور پاکستانی قبائلی علاقے میں موجود شدت پسندوں کے خطرے سے نمٹنے کے متعلق امریکی سفیر نے کہا ہم چاہتے ہیں پاکستان خود مختار ہو،

خود مختاری کا کیا مطلب ہے؟ اسکا مطلب ہے کہ پاکستانی علاقے پر کنٹرول پاکستانی قیادت، بشمول پاک فوج کا ہو۔ اب جو لوگ اس خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ دہشت گرد ہیں، سیاسی و عسکری قیادت اپنی قوت سے انھیں شکست دے اور ہم اس میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔2013ئکے مجوزہ انتخابات کے بعد عمران خان یا نواز شریف کی قیادت میں نئی مگر امریکا سے گریز کرتی حکومت کی قیام کے امکان پر انھوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے بھی ملے ہیں اور نواز شریف سے بھی اور دونوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکا کے مکمل حامی ہیں۔ جب انھیں یاد دلوایا گیا کہ امریکا، پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے خلاف ہے تو انھوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کے رہنماؤں سے بات کریں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ بجلی کی کمی نہیں، بس اچھے انتظام، اصلاحات اور نئے نرخوں کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |