خواتین کااغواپولیس مرکزی ملزم سے تفتیش نہیں کر رہیرشتے دار

لاڑکانہ کے ملزموں کوہیڈمحرر کی سرپرستی حاصل ہے، لائیوودطلعت میں نمائندہ ایکسپریس کی گفتگو.


Monitoring Desk September 20, 2012
لاڑکانہ کے ملزموں کوہیڈمحرر کی سرپرستی حاصل ہے، لائیوودطلعت میں نمائندہ ایکسپریس کی گفتگو. فوٹو فائل

ضلع لاڑکانہ کے گائوں بکی سے اغوا ہونے والی دو خواتین کے رشتے دارامداد علی نے کہا کہ کسی عوامی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''لائیو ود طلعت '' کے میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ہمارے مویشی چوری ہوجاتے یا مرد اغوا ہوجاتے تو ہمیں اتنی پریشانی نہ ہوتی مگریہاں معاملہ خواتین کا ہے۔ پولیس مرکزی ملزم سے پوچھ گچھ نہیں کررہی۔ پولیس نے جن تین افراد کوگرفتارکیاہے ان کوہم نہیں جانتے۔ لاڑکانہ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے شیراز پٹھان نے بتایا کہ ملزموں کو تھانے کے ہیڈ محرراعجاز کھوکھر کی سرپرستی حاصل ہے۔

جب ہم اس واقعے کی کوریج کے لیے گائوں گئے تو ہیمں تو پولیس نے اس کی کوریج نہیں کرنے دی پیپلزپارٹی کی ایم این اے روبینہ قائم خانی نے کہا کہ ضلع لاڑکانہ کے گائوں بکی سے اغوا ہونے والی دوخواتین کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔ ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ ایک دوروز میں خواتین بازیاب ہوجائیں گی۔ یہ الزام لگانا کہ عوامی نمائندے موقع پر نہیں پہنچے درست نہیں ۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ پورا نظام ہی کرپٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں